بھارت میں خواجہ سرائوں کیلئے پہلا رہائشی تعلیمی ادارہ

اتوار 1 جنوری 2017 15:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) انڈیا کے جنوبی شہر کوچی میں خواجہ سرائوں کے لیے پہلا رہائشی سکول بنایا گیا ہے تاکہ ان نوجوانوں کو تعلیم مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انڈیا میں خواجہ سرائوں کو تعصبات اور دشمنانہ رویے کا سامنا رہتا ہے اور اس کے نتیجے میں ان میں سے نصف اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے ہیں۔سہج انٹرنیشنل نامی یہ سکول اپنی نوعیت کا انڈیا میں پہلا سکول ہے۔ اس میں 25 سے 50 سال کی عمر کے دس طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :