اسلام آباد :باران رحمت کے لیے نماز استسقا کا اہتمام،مفتی عبدالباسط نے دعائی کرائی

اتوار 1 جنوری 2017 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء)خشک سالی و قحط سے خاتمہ اورباران رحمت کے لیے جماعة الدعوة کی جانب سے نماز استسقا ادا کی گئی ، سنت رسول اکرم ﷺ کے مطابق نماز کا اہتمام جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز کے ساتھ ملحقہ کھلے میدان میں کیا گیا تھا ، مفتی عبدالباسط نے اس موقع پر دعا کروائی ۔نماز استسقا ء میں تاجران ، علماء ، طلباء سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالباسط نے کہا کہ گناہوں کی ذیادتی کے سبب اللہ سے اپنے گناہوں کی سچے دل سے توبہ کرنی چاہیے ، اللہ معاف کرنے والا اور معافی مانگنے والوں سے محبت کرنے والا ہے ، اللہ سے سچی محبت کرنے والے ہمیشہ اپنے گناہوں پر نادم رہتے ہیں حدیث میں ہے کہ تمام بنی آدم خطا کرنے والے ہیں تاہم بہتر وہ ہیں جو اپنی خطائوں پر اللہ سے استغفار طلب کرتے ہیں اور توبہ کا راستہ اختیار کرتے ہیں خشک سالی گناہوں کے سبب آتی ہے اور گناہوں سے توبہ کرنے اپنی بخشش مانگنے پر ہی اللہ کی ناراضی کو دور کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ خشک سالی کے باعث فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جبکہ بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہے ہے ایسے موقع پر ہمیں گناہوں سے توبہ کرکے اللہ کو خوش کرنا چاہیے اور اس سے توبہ کرکے مغفرت طلب کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں نماز استسقاء کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ باران رحمت کا نزول ہو اس موقع پر سنت رسول ﷺ کے مطابق الٹے ہاتھ کر کے اللہ رب العزت سے دعائیں کی گئیں ۔

۔۔۔۔طارق