اللہ کرے 2017ء امن ، استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کا سال ہو،خورشید شاہ

ہماری4مطالبات کی منظوری تک حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے،اپوزیشن لیڈر

اتوار 1 جنوری 2017 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ رواداری، عمل اور ایثار کے جذبے سے بہترین مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خدا کرے 2017ء پاکستان میں امن ، استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کا سال ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی قیادت میں اسلام آباد سے پانامہ سکینڈل پر حکومت کیخلاف اپنی تحریک کا آغاز کریں گے اور ہماری4مطالبات کی منظوری تک حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ رواداری ، تحمل اور ایثار کے جذبے سے بہترین مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے اسمبلی میں آنے سے پارلیمنٹ مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ہونا چاہیئے۔ پیپلز پارٹی قمر زمان کی قیادت میں پنجاب میں اپنا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔ ۔( علی)

متعلقہ عنوان :