جاوید ہاشمی کے الزامات پر پٹیشن دائر کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے، زاہد خان

عمران دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں تو کیا انکی دماغی حالت ٹھیک ہے،اے این پی رہنما

اتوار 1 جنوری 2017 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں تو کیا انکی دماغی حالت ٹھیک ہے۔ معاملے کے خلاف پٹیشن دائر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی جوڈیشل مارشل کے حوالے سے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی نے جو الزام لگایا ہے اس پر عمران خان کو جواب دینا چاہیئے اور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس معاملے کے خلاف پٹیشن دائر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے پر فوج سپریم کورٹ اور عمران خان کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیئے۔ زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان جب دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں تب انکی دماغی حالت ٹھیک ہوتی ہے دوسروں پر الزام کی بجائے وہ ا پنی پوزیشن واضح کریں۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :