حکومت پنجاب نے ذرائع آبپاشی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے خطیر فنڈز مختص کر رکھے ہیں، ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ پنجاب

اتوار 1 جنوری 2017 15:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ پنجاب ملک محمد اکرم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ذرائع آبپاشی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے خطیر فنڈز مختص کر رکھے ہیں جس سے فارم واٹر مینجمنٹ پراجیکٹس کے تحت زرعی پیداوار میں اضافہ کرکے لئے نہری کھالوں کو پختہ کیا جارہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ورلڈ بینک کے نمائندہ مسعود احمد کے ہمراہ چک نمبر 19 ج ب میں نہری کھال کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔

ڈی او واٹر مینجمنٹ ڈاکٹر محمد آصف ‘ ورلڈ بینک وفد کے ممبران کیپٹن ( ر ) عارف ندیم ‘ چوہدری محمد اشرف اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ نے کہا کہ دستیاب نہری پانی کے بہتر اور تکنیکی استعمال سے نہ صرف پانی کی بچت ہو گی بلکہ فصلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے نہری کھالوں کو پختہ کرنے کے وسیع پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جس میں کاشتکاروں کا بھر پور تعاون ناگزیر ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کھال پختہ ہونے سے 507 ۔ایکٹر رقبہ سیراب ہو گا جس سے زرعی پیداوار بڑھے گی ۔ ورلڈ بینک کے نمائندہ مسعود احمد نے حکومت پنجاب کی طرف سے پانی کی بچت کے لئے نہر کھالوں کو پختہ بنانے کے ساتھ ساتھ ڈرپ اریگیشن سسٹم کی ترویج و ترقی کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کے سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی کساں دوست پالیسیاں قابل ستائش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :