فیصل آباد، تاجروں نے باران رحمت کے نزول اور خشک سالی کے خاتمہ کیلئے چوک گھنٹہ گھر میں نماز استسقاء ادا کی

اتوار 1 جنوری 2017 15:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) تاجروں نے باران رحمت کے نزول اور خشک سالی کے خاتمہ کیلئے چوک گھنٹہ گھر میں نماز استسقاء ادا کی ، نماز استسقاء کے شرکاء نے اللہ رب العزت سے گڑگڑا کر دعائیں کیں کہ اس خشک سالی کو ختم کر کے اپنی رحمت کی بارش عطاء فرما۔ آن لائن کے مطابق نماز استسقاء میں سپریم انجمن تاجران کے سرپرست حاجی اسلم بھلی‘ صدر جاوید ظفر‘ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ‘ رانا شعیب ٹھاکر‘ آفتاب بٹ‘ فیصل آباد فوڈ بورڈ کے صدر شیخ محمد نعیم‘ عوامی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر وسیم ذبیع اللہ کے علاوہ چاروں بازاروں کے تاجروں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔

مقررین نے کہاکہ خشک سالی کی بدولت لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں‘ اس موقع پر حاجی اسلم بھلی‘ جاوید ظفر‘ عباس حیدر شیخ‘ حاجی شیخ محمد نعیم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال درجہ حرارت میں بھی مسلسل اضافے کا باعث بھی بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

نگاہیں کہ مسلسل آسمان پر ٹکی ہوئی ہیں کہ کسی طرف سے ابر کرم کا کوئی ٹکڑا نمودار ہو ، باران رحمت برسے ، انسان اور چرند پرند سبھی سکون کا سانس لیں لیکن یہ اٴْمید برآئی نہ ہی برآنے کی کوئی صورت نظر آرہی ہے۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ امت پر اپنی رحمتیں نازل فرما اور ابر رحمت فرما۔

متعلقہ عنوان :