پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے دھاندلی سے متعلق فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیشن کی رپورٹس کو رواں ماہ بلاول بھٹو زرداری کو پیش کرنے کا اعلان کردیا

اتوار 1 جنوری 2017 15:20

ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے 2016ء کے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیشن کی رپورٹس کو جنوری کے پہلے ہفتے میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کرنے کا اعلان کردیا آزاد کشمیر حکومت معاشی بحران کا ڈرامہ کرکے مظلوم بننے کی کوشش کررہی ہے مستقبل کی حکمت عملی حالات کا جائزہ لے کر تشکیل دینگے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر خزانہ فیکٹ افنڈ فائنڈنگ کمیشن کے سربراہ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ 2017ء جنوری کے پہلے ہفتے میں بلاول بھٹو زرداری کو پیش کرینگے جس میں الیکشن میں ہونے والی بدترین دھاندلی کے دستاویزات پیش کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم نے بحران کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں دی پنشن میڈیکل کالجز اور سکول کے علاوہ نئے منصوبہ جات پایہ تکمیل تک پہنچائیں وزیراعظم اور ان کی ٹیم مظلوم بن رہی ہے معاشی بحران کا ڈھنڈورہ پیٹا جارہاہے اور اربوں روپے ہڑپ کئے جارہے ہیں جلد مزید اہم انکشافات پر مبنی نئی رپورٹس بھی عوام میں پیش کی جائینگی