باجوڑ ایجنسی،سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول دھماکہ ،ایک اہلکار شہید

اتوار 1 جنوری 2017 15:20

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) باجوڑ ایجنسی کے علاقے نیاگ بانڈہ میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے لیوی کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان لیوی کے مطابق اتوار کے روز باجوڑ ایجنسی کے علاقے نیاگ بانڈہ میں لیوی اہلکار اپنی معمول کی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے تھے کہ اچانک سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہو گیا۔ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ واقع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تاہم کسی کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :