پاکستان کی استنبول میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام ترک بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 1 جنوری 2017 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان نے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ یکجہتی کی توثیق کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گردی کی بہیمانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام ترک حکومت اور عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برادر اسلامی ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی کا سانحہ ہونے پر رنج ، افسوس اور دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور پاکستانی حکومت اور عوام سانحے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں ۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف میں ترکی کے ساتھ یکجہتی کی توثیق کرتے ہیں ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :