جرمنی ، دھند کے باعث موٹر وے پر کئی کاریں آپس میں ٹکرا گئیں ، 6افراد ہلاک ، 13زخمی

اتوار 1 جنوری 2017 15:10

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) جرمنی میں موٹر وے پر کئی کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں اتوار کو علی الصبح ملک کے جنوبی حصے کی ایک موٹر وے پر کئی کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

اس حادثے میں 6 انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور 13افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی وجہ گہری دھند بتائی گئی ہے۔ جرمن صوبے باویریا کی پولیس نے بتایا کہ باڈ گرنن باخ کے قریب سے گزرنے والی موٹر وے اے سیون کو اس حادثے کے بعد ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ مطابق2016 میں ملک میں حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :