ْتھائی لینڈ ، سال نو کی تعطیلات کے دوران ٹریفک حادثا ت ، 200کے قریب افراد ہلاک ،2099 زخمی

اتوار 1 جنوری 2017 15:10

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) تھائی لینڈ میں سال نو کی تعطیلات کے دوران ٹریفک حادثا ت میں 200کے قریب افراد ہلاک اور2099 زخمی ہوگئے ۔اتوار کو تھائی لینڈ کے مقامی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 3 دنوں کے دوران مختلف مقامات پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں 199 افراد مارے گئے۔

(جاری ہے)

یہ حادثات سال نو کی تعطیلات کے دوران پیش آئے۔

بنکاک میں حکام کے مطابق جمعرات 29 دسمبر سے ہفتہ 31 دسمبر کی شام تک پولیس کو 1961 ٹریفک حادثات رپورٹ کیے گئے۔ مختلف مقامات پر ہونے والے ان حادثات میں زخمیوں کی تعداد 2099 بتائی گئی ہے۔ 2016 کے آخری دن 86 افراد سڑکوں پر موٹر گاڑیوں کے ٹکرانے سے ہلاک ہوئے۔ 2015 کے اختتام پر انہی دنوں میں ٹریفک حادثات میں 178 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :