بھارت میں خواجہ سرائوں کیلئے پہلا رہائشی تعلیمی ادارہ قائم

اتوار 1 جنوری 2017 15:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) بھارت میں خواجہ سرائوں کیلئے پہلا رہائشی تعلیمی ادارہ قائم کردیاگیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق جنوبی شہر کوچی میں خواجہ سراوں کے لیے پہلا رہائشی سکول بنایا گیا ہے تاکہ ان نوجوانوں کو تعلیم مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

بھارت میں خواجہ سرائوں کو تعصبات اور دشمنانہ رویے کا سامنا رہتا ہے اور اس کے نتیجے میں ان میں سے نصف اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے ہیں۔سہج انٹرنیشنل نامی یہ سکول اپنی نوعیت کا بھارت میں پہلا سکول ہے۔ اس میں 25 سے 50 سال کی عمر کے دس طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :