فلمسٹار زری شریف نے اپنی رہائش گاہ پر نئے سال کا کیک کاٹا

اتوار 1 جنوری 2017 15:10

لاہور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء)فلمسٹار زری شریف نے اپنی رہائش گاہ پر نئے سال کا کیک کاٹا، اس موقع پر کالم اور ڈرامہ نگار منو بھائی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے نئے سال کو ملک اور شوبز دنیا کیلئے بہتر رہنے کی دعا کی جبکہ اداکارہ زری شریف نے کہا کہ وہ نئے سال میں اپنی فنی زندگی کو مزید بہتر بنائینگی ،تقریب میں شوبز صحافیوں اور دیگر شعبوں کے نامور افراد نے شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں۔