فلم ‘ٹی وی اور تھیٹر کے فنکاروں نی2017ء کو شوبز اور ملک بھر کیلئے ترقی کا سال قرار دیدیا
تمام فنکار ‘فلمساز و ہدایتکارنئے سال میں ملک بالخصوص لاہور کی فلم انڈسٹری اور شوبز کی ترقی کیلئے پر عزم
اتوار 1 جنوری 2017 15:10
(جاری ہے)
اس حوالے سے اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں خدا نے نیا سال 2017ء دکھایا ہے، اس برس فلم انڈسٹری خاص طور پر لاہور کی کی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے زیادہ سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا کہ میری پہنچان فلم انڈسٹری ہے اور میں اس کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا گو ہوں، ادکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ ہمیں معیاری اور خوبصورت فلموں کی طرف توجہ دینا ہوگی،اداکارہ صائمہ نے کہا کہ خدا کرے کہ نیا سال لاہور کی فلمسازی کیلئے بہتر سال ثابت ہو، اداکار شفقت چیمہ نے کہا کہ میری ایک ذاتی فلم رواں برس ریلیز ہوگی‘ خدا کرے میری فلم انڈسٹری کو عروج ملے، ہدایت کار سید نور نے 2017ء میں نئے جذبے سے نئی فلموں کا آغاز کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ رواں برس فلم انڈسٹری میں استحکام لائیں گے، اداکار و ہدایتکار شان نے کہا ہے کہ رواں برس معیاری فلمیں بنا کر اسے عروج دینے کی ضرورت ہے، اداکار ندیم نے کہاہے کہ 2017ء فلم انڈسٹری کیلئے اچھا سال ثابت ہو گا، ہدایت کار الطاف حسین نے کہا کہ اب نئے لوگوں کا دور ہے وہ بہتر کام کرنے کیلئے سینئرز سے راہنمائی لیں اور معیاری فلمیں بنانے پر زور دیں، ہدایت کار حسن عسکری نے کہاکہ اب جدید ٹیکنالوجی اور نئے موضوعات سے فلم انڈسٹری کی ترقی ہوگے، اداکار معمر رانا نے کہا کہ وہ 2017ء میں ذاتی فلم کی نمائش کرینگے اور انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کرینگے، اداکارہ وہدایتکارہ ریما نے نے کہا کہ 2017ء ہماری فلم انڈسٹری کیلئے بہتر سال ہوگا،فلمساز وتقسیم کار چوہدری اعجاز کامران نے کہا کہ 2017ء ہماری فلم انڈسٹری کے عروج کا سال ہے، اس سال ہم نئی منصوبہ بندی اور جوش سے کام کرینگے۔
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.