ملک کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم پہلی کینڈی لینڈ کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

اتوار 1 جنوری 2017 15:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کی ٹیم پہلی کینڈی لینڈ کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔سیمی فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے بونیر ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو 42رنز سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کیا۔

(جاری ہے)

پشاور اور صوابی میں بیک وقت کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گوہاٹی کرکٹ گرائونڈ کھیلے جانیوالے پہلے سیمی فائنل میچ میں ملک کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 201رنز سکور کئے ،جسمیں شاہ زیب نی98اور فضل الرحمن نے 55رنز بنائے۔

اسکے جواب میں کھلتے ہوئے بونیر دسٹرکٹ کی ٹیم مقرررہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور انکی پوری ٹیم 159رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔جس میں ناصر نے 37اور ولی آمان نے 24رنز بناکر نمایاں سکورررہے۔ملک کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے فواد علی نی3اور ساجد خان نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اسی طرح ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور فائنل تک پہنچ گئی ۔

متعلقہ عنوان :