پشاور،دوسراوائس چانسلر فٹ بال ٹورنامنٹ (آج)سے اسلامیہ کالج گرائونڈ پر شروع ہو گا

اتوار 1 جنوری 2017 15:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) دوسراوائس چانسلر فٹ بال ٹورنامنٹ (آج)پیر سے اسلامیہ کالج گرائونڈ پر شروع ہو گا۔اس ایونٹ میں 16بہترین ٹیمیں حصہ لیںگی۔ان مقابلوںمیں نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ڈائریکٹر سپورٹس عرفان اللہ کامران مروت کے مطابق آج پیرکے روزسے پشاورکے تاریخی درسگاہ اسلامیہ کالج کے گرائونڈ پر شروع ہونیوالے دوسرے وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاورفٹ بال ٹورنامنٹ انٹرنیشنل فٹبالراسلم خان کی نگرانی میں کھیلاجائیگا۔

ٹورنامنٹ کا پہلامیچ اسامیہ کالج اور شنواری فٹ بال ٹیموںکے مابین کھیلاجائیگا۔جس میں نیشنل اور انٹر کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیںگے۔اس ٹورنامنٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے بھر پور تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :