مارشل آرٹس فائٹر راشد نسیم نے عالمی ریکارڈز کا پہاڑ سر کر لیا

راشد نسیم نے ایک منٹ میں 43 ناریل سر سے توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا لیا

اتوار 1 جنوری 2017 15:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) کراچی کے محمد راشد نسیم نے عالمی ریکارڈز کا ایک پہاڑ سر کر لیا، 43 گرین کوکونٹ سر سے توڑ کر مارشل آرٹس فائٹر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 18واں ریکارڈ درج کرانے کے لئے پر عزم ہو گئے۔ ناریل ٹوٹے پر سر نہ پھوٹے کا موٹو لے کر کراچی کے محمد راشد نسیم نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے ڈالا۔

(جاری ہے)

راشد نے ایک نہیں، دو نہیں، ایک منٹ میں پورے 43 ہرے ناریل سر سے توڑ ڈالے۔ راشد نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج 35 ناریل توڑنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف ریکارڈز کی نصف سینچری بنانا ہے۔ اس موقع پر شرائط کے مطابق، 3 ججز بھی موجود رہے اور 4 مختلف اینگل سے ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔راشد نسیم اس سے پہلے 17 عالمی ریکارڈز گنیز بک میں درج کرا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :