سلیکٹرزکی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر کامران اکمل کا دل ٹوٹ گیا

اتوار 1 جنوری 2017 15:10

سلیکٹرزکی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر کامران اکمل کا دل ٹوٹ گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر دل برداشتہ ہوگئے۔وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر حیرانگی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے کہا ہے کہ ٹیم میں اپنا نام نہ پاکر مجھے حیرت کا شدید دھچکا لگا، پی سی بی نے آسٹریلوی ویزے کیلیے مجھ سے میرا پاسپورٹ لیا تھا اسی وجہ سے مجھے اپنے منتخب ہونے کی پوری امید تھی مگر سلیکٹرزکی جانب سے نظر انداز کردیے جانے پر میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ایک پلیئر صرف پرفارمنس کی بنیاد پر ہی ٹیم میں شامل ہونے کی کوشش کرسکتا ہے، میں نے ڈومیسٹک سیزن کے تمام فارمیٹس میں اچھا کھیل پیش کیا، اب میں سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ مجھے ٹیم میں آنے کیلیے اور کیا کرنا ہوگا

متعلقہ عنوان :