عرفان نے آسٹریلیا جانے سے پہلے ہی لفظی بائونسرز پھینکنا شروع کردئیے

طویل قد کی وجہ سے دیگر بائولرزپر ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، آسٹریلیا کی بائونسی وکٹوں کا بھرپورفائدہ اٹھائوں گا،میرا اصل ہدف سمتھ ہوں گے،محمد عرفان

اتوار 1 جنوری 2017 15:10

عرفان نے آسٹریلیا جانے سے پہلے ہی لفظی بائونسرز پھینکنا شروع کردئیے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) فاسٹ بائولر محمد عرفان نے آسٹریلیا جانے سے پہلے ہی لفظی بائونسرز پھینکنا شروع کردئیے، خاص طور پر انہوں نے آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں واحد بائولر ہوں جس کا اتنا طویل قد ہے اس ئے مجھے دوسروں پر ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، میں آسٹریلیا کی بائونسی وکٹوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وکٹیں حاصل کروں گا۔

(جاری ہے)

میرا اصل ہدف سمتھ ہوں گے، اگرچہ وہ اس وقت اچھی فارم میں ہیں لیکن میں اپنے غیر معمولی بائونس کی وجہ سے انہیں آئوٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2015ء میں بھی عرفان سے بڑی توقعات تھیں مگر انہوں نے کینگرودیس میں مایوس کیا تھا۔ اس بارے میں پیسر نے کاہ کہ مجھے شوپی ایونٹ کے ابتدائی 2میچز میں مشکل کا سامنا ہوا تھا مگر اب میں وہاں کی وکٹوں سے واقف ہوچکا ہوں اور وہی گیندیں کروں گا جن پر وکٹیں ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :