آسٹریلوی وزیراعظم کا پاک آسٹریلیا کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

میلکم ٹرن بل نے دونوں ٹیموں کا استقبال کیا اور ان کیلئینیک خواہشات کا اظہار کیا مصباح الحق اور سٹیو اسمتھ نے آسٹریلیا کے وزیراعظم کو اپنے دستخط شدہ بلے بطور تحفہ پیش کیے

اتوار 1 جنوری 2017 15:10

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) آسڑیلوی وزیراعظم نے پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے نئے سال کی آمد کے موقع پر پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کو دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا۔ میلکم ٹرن بل نے دونوں ٹیموں کا استقبال کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں مصباح الحق اور سٹیو اسمتھ نے آسٹریلیا کے وزیراعظم کو اپنے دستخط شدہ بلے بطور تحفہ پیش کیے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد آرام کیا جبکہ قومی ٹیم تیسرے ٹیسٹ کی پریکٹس (آج)پیر سے شروع کریگی۔ آسٹریلیا کو 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔کینگروز نے پہلا ٹیسٹ 39 رنز جبکہ دوسرا ٹیسٹ ایک اننگز اور18رنز سے اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :