پی سی بی کی جانب سے بھارت کیخلاف لندن میں مقدمہ لڑے جانے کا امکان

پی سی بی پہلے بی سی سی آئی کو لیگل نوٹس بھیجے گا اور پھر لندن میں مقدمے کیلئے وکلا کی خدمات حاصل کی جائیگی،ویب سائٹ کا دعویٰ

اتوار 1 جنوری 2017 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے ایم او یو طے پانے کے باوجود باہمی سیریز نہ کھیلنے پربھارتی کر کٹ بورڈ کیخلاف لندن میں مقدمہ لڑے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ ویب سائٹ ’’کرک انفو‘‘کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پہلے بی سی سی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا جائے گا اور پھر لندن میں معاملے کو آگے بڑھانے کیلئے وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت کی طرف سے باہمی ویمنز سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی نے پاکستان کو پوائنٹس ایوارڈ کیے تھے، گورننگ باڈی کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی سیریز نہ کھیلنے کی قابل قبول وجہ پیش نہیں کرسکا، اسی بنیاد پر پی سی بی کو اب بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا حوصلہ ملا ہے۔