اٹک،پرندوں کاغیر قانونی شکاروکاروبارمیں ملوث افراد کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، رضوانہ عزیز

اتوار 1 جنوری 2017 15:00

اٹک۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف اٹک رضوانہ عزیز نے کہا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف اٹک نے پرندوں کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے،پرندوں کیغیر قانونی شکار اورغیر قانونی کاروبار میںملوث افراد کے خلاف موجودہ قوانین کے مطابق نمٹا جائے گا اوراس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وہ اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر کامران کاظمی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ 3 بٹیر ڈیلرز کو لائسنس جاری کئے گئے ہیں جس کے بعد اب اٹک ضلع میں قانونی طور پر بٹیر ڈیلرز کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی پر4 افراد جاوید اقبال، خاور نصیر، منیر احمد اور طارق خان پرچالان کی مد میں 25500 روپے قومی خزانے میںجرمانہ کیا گیا ہے جبکہ طارق خان کا چالان عدالت بھجوا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات قدرت کا انمول تحفہ ہے اور اس کی حفاظت کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔