سال نو کا آغاز، بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری

پونچھ سیکٹر میں گولہ باری کا پاک فوج کی طرف سے منہ توڑ جواب، بھارتی توپیں خاموش کرا دیں

اتوار 1 جنوری 2017 14:40

سال نو کا آغاز، بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، شہری آبادی ..

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) بھارت نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سال2017کا آغازبھی آزاد کشمیر کے شہری علاقوں پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے کر دیا۔ اتوار کی صبح پونچھ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے شہری علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی یہ گولہ باری سال نو کے پہلے دن جنرل دلبیر سنگھ کی سبکدوشی اورنئے بھارتی فوجی چیف جنرل بیپن راوت کی تعیناتی کے فوری بعد شروع ہو گئی۔

پونچھ کے شیر، شکتی اور ڈوڈہ سیکٹروں میں بھارتی فوج کی گولہ باری کے بعد پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ گولہ باری کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ پاک فوج کی جوابی موثر کارروائی سے بھارت کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ گولہ باری کے تبادلہ میں کسی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں۔ ایک روز قبل بھی بھارت نے پونچھ سیکٹر میں ہی آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کی تھی۔

متعلقہ عنوان :