سلامتی کونسل میں بھارت کی پاکستان پر پابندیوں کی قرار داد مسترد کر دی گئی

اتوار 1 جنوری 2017 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) سلامتی کونسل میں بھارت کی پاکستان پر پابندیوں کی قرار داد مسترد کر دی گئی۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے پابندی کمیٹی میں قرارداد 1267 جمع کرائی۔

(جاری ہے)

بھارت نے پاکستان پر داعش اور القاعدہ کی مدد کا الزام لگایا۔ سلامتی کونسل میں بھارت کی پاکستان پر پابندیوں کی قرارداد مسترد کر دی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے سیاسی ایجنڈا پورا کرنے کے لئے قرار داد جمع کرائی تھی۔ دہشت گردی بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے۔ …(را نا)

متعلقہ عنوان :