پنجاب بھر میں بلدیاتی حکومتیںآج سے فعال ہوجائینگی‘عوام نے بلدیاتی نمائندوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انہیں اس پر ہر صورت پورا اترنا اترنا ہو گا ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوکل گورنمنٹ سسٹم کا نیا باب رقم کر کے تا ریخ مرتب کر دی ہے، منشا اللہ بٹ

اتوار 1 جنوری 2017 14:40

لاہور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پنجاب بھر میں بلدیاتی حکومتیںآج2جنوری سے فعال ہوجائینگی، نظام کے فعال ہونے سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اورترقی کا عمل مزید تیزی سے آگے بڑھے گا،صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشا اللہ بٹ نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کے پروان کی نرسریاں ہیں۔

ان اداروں کی جدید اور سائنسی انداز میں آبیاری کر کے تن آور درخت بنائیں گے۔ان بلدیاتی ادروں کے ذریعے اقربا پروری اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ شہریوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا اس سے بہتر اور کوئی موثر نظام نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

مالیاتی خودمختاری دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،اسی طرح اختیارات اور ذمہ داریوں کیساتھ جوابدہی بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے بلدیاتی نمائندوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انہیں اس پر ہر صورت پورا اترنا اترنا ہو گا انہوں نے ہدایت کی کہ تمام بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کیلئے سخت محنت کریں اور اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں ۔

محمد منشا اللہ بٹ نے کہاکہ عوام نے اپنے مسائل مقامی سظح پر حل کرنے علاقے کی ترقی کے لئے ان پر جو اعتماد کیا ہے اب وقت کا تقاضا ہے کہ وہ اپنا آرام قربان کریں اور میدان عمل میں رہنے کو ترجیح دیں ۔۔انہوںنے کہا کہ بلدیاتی نمائندے خوب سے خوب تر کی جستجو میںلگ جائیں کیونکہ ان کے جذبے جوان اور ارادے بلند ہیں۔محنت ، دیانت اور امانت کو شعار بنا ئیں ہمیشہ حکومت اور ان کی تمام ترسپورٹ بلدیاتی نمائندوں کیساتھ رہے گی۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوکل گورنمنٹ سسٹم کا نیا باب رقم کر کے تا ریخ مرتب کر دی ہے ۔