لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات میں رواں ہفتے 5ڈویژن ،20سنگل بنچز کیسز کی سماعت کرینگے

اتوار 1 جنوری 2017 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات میں رواں ہفتے پانچ ڈویژن اور 20سنگل بنچز مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی منظوری سے جاری ہوین والے روسٹر کے مطابق ڈویژن بنچ نمبرایک چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ہوگا جبکہ ڈویژن بنچ نمبر IIمیں جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں،ڈویژن بنچ نمبر IIIمیں جسٹس شاہد وحید اور علی اکبر قریشی ،بنچ نمبر IVمیں جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس محمد علی جبکہ بنچ نمبرV جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس محمد بشیر پر مشتمل ہوگا ۔

تمام ڈویژن بنچز میں شامل ججز سنگل بنچزکی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔جسٹس شاہد حمید ڈار، جسٹس مامون الرشید شیخ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان، جسٹس سید کاظم رضا شمسی، جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس علی اکبر قریشی، جسٹس ارم سجاد گل، جسٹس طارق افتخار احمد، جسٹس احمد رضا گیلانی، جسٹس عبدالرحمان اورنگزیب بھی سنگل بنچز کی حیثیت سے کیسز کی سماعت کریں گے۔