نئے سال کی آمد کاجشن منانے والے تعطیل ہونے کے باعث سارا دن سوتے رہے

دوپہر میں اٹھتے ہی ناشتے کیلئے بازاروں کا رخ کر لیا ،حلوہ پوری ، نان چنے ، بونگ پائے کی دکانوں اور ہوٹلوں پر رش

اتوار 1 جنوری 2017 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء)ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نئے سال کی آمد کا جشن منانے والے تعطیل ہونے کے باعث سارا دن سوتے رہے جس کے باعث صبح کے اوقات میں ناشتے کی دکانوں اورہوٹلوں پررش نہ ہونے کے برابر رہا ۔

(جاری ہے)

دوپہر میں اٹھتے ہی عوام کی بڑی تعداد نے ناشتے کے لئے بازاروں کا رخ کر لیا جس سے سڑکوں پر بھی گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔ دوپہر کے وقت شہریوں کی ایک بڑی تعداد اپنے فیملیوں کے ہمراہ ناشتے کے لئے حلوہ پوری، نان چنے، بونگ پائے کی دکانوں اور ہوٹلوں پر پہنچ گئے جس سے دکانداروں کی بھی چاندی ہو گئی ۔