لاہور ،ْوحدت روڈ سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد5ہو گئی

اتوار 1 جنوری 2017 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) وحدت روڈ سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

چند روز قبل وحدت روڈ پر کنسٹرکشن کے دوران سلنڈر پھٹنے سے 26افراد جھلس گئے تھے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ واقعے میں اب تک پانچ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔34سالہ ذوالفقار گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق اب بھی چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :