راولپنڈی شہر سے ایک ن ظریاتی کارکن کا بلا مقابلہ مئیر منتخب ہونا عوام کی وزیراعظم محمد نوازشریف کی پالیسیوں اور قیادت پر اعتماد ہے،لیا قت خان

اتوار 1 جنوری 2017 14:10

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ راولپنڈی ِڈویژن کے صدر لیاقت خان نے کہا ہے کہ راوالپنڈی شہر سے ایک ن ظریاتی کارکن کا بلا مقابلہ مئیر منتخب ہونا عوام کی وزیراعظم محمد نوازشریف کی پالیسیوں اور قیادت پر اعتماد ہے،سردار نسیم خان راولپنڈی کے مسائل سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ ان کو حل کرنے کی رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے میٹرو پولیٹن راوالپنڈی شہر سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے مئیر کو پگڑی پہنانے کے بعد کیا۔ لیاقت خان نے کہا کہ 2013کے قومی انتخابات میں جہان دونوں قومی اور چار میں تین صوبائی حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار بشمول عمران خان اور شیخ رشید کامیاب ہوئے تھے۔ آج ان ہی کے حلقوں میں 46یونین کونسلوں میں سے 40یونین کونسلوں پر وزیراعظم محمد نوازشریف کے امیدواروں کی کامیابی پاکستان کی اور خصوصا راوالپنڈی کے باشعور عوام کی وزیراعظم محمد نوازشریف کی پالیسیوں اور قیادت پر اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

لیاقت خان نے مزید کہا کہ راوالپنڈی شہر جو کہ قومی سیاست میں اپنا ایک اہم مقام رکھتا ہے اس شہر سے ایک ن ظریاتی کارکن کا بلا مقابلہ مئیر منتخب ہونا نا صرف پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں بلکہ دیگر سیاسی کارکنوں کیلئے بھی حوصلہ افزاء اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ سردار نسیم خان عرصہ 30سال سے نہ صرف پارٹی سے وابستہ ہیں بلکہ راوالپنڈی کی سیاست اور اس کے دیرینہ مسائل سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ حل کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔وہ اپنی سیاسی بصیرت و مدبرانہ صلاحیتوںں کے بل بوتے پر راوالپنڈی شہر کے تاریخی اور اچھے میئر ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :