Live Updates

پیلزپارٹی اور پی ٹی آئی عوام میں اتنی مقبولیت نہیں رکھتی ان کا وطیرہ ہے کہ نان ایشوز کو اس انداز میں پیش کیاجائے جس سے عوام کی ہمدردیاں بھی حاصل ہوں اور سیاست کو بھی خوب چمکایاجائے بیگم شاہدہ قدیر

اتوار 1 جنوری 2017 14:10

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ حکومتی کارکردگی پر تنقید بہتری کیلئے ہونی چاہیے،پیپلزپارٹی سندھ کواپنے ہاتھ میں رکھنے کیلئے سب کچھ کررہی ہے،بیانات کے علاوہ پیپلزپارٹی سندھ میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکتی،پیپلزپارٹی کو کارکردگی کی ضرورت ہے،کارکردگی پر توجہ دے کر حکومت پر تنقید بہتری کیلئے ہونی چاہیے۔

اتوار کوجاری اپنے بیان میں بیگم شاہدہ قدیر نے کہا کہ جذبات کی حدوں کو چھوجانامسئلہ کا حل نہیں خود کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے مترادف ہے،قانون بھی جذباتی انسان کو انصاف فراہم کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا،قانون ثبوت پر فیصلہ کرتا ہے کسی کے جذبات پر نہیں البتہ سنجیدہ انداز ہر فورم پر انسان کیلئے سودمند رہتا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے مزیدکہاکہ عمران خا ن اور بلاول بھٹوزرداری جذباتی انداز اپنا کر حملے کررہے ہیں سمجھاجائے کہ وہ مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں ،پیلزپارٹی اور پی ٹی آئی عوام میں اتنی مقبولیت نہیں رکھتی ان کا وطیرہ ہے کہ نان ایشوز کو اس انداز میں پیش کیاجائے جس سے عوام کی ہمدردیاں بھی حاصل ہوں اور سیاست کو بھی خوب چمکایاجائے ایسے عناصر احمقوں کی جنگ میں رہتے ہیں،بالآخر ان کے تمام تراقدامات خواب ہی ثابت ہوتے ہیں،پانامہ لیکس پر مخالفت جماعتیں محض سیاست چمکا رہی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :