استور،صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ، محمد ابراہیم شنائی

اتوار 1 جنوری 2017 14:10

استور ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان حاجی محمد ابراہیم شنائی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ،گلگت شہر میں فیملی پارک کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں ،سڑکوں پر ی کارپینٹنگ کا کام جاری ہے،خطے میں امن امان کی صورتحال بہتر بنانے کے کے لئے گلگت شہر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیوں کی ایک نئی بنیاد ڈالی ہے ،جگلوٹ سکردو روڈ کے پلوں کے ٹینڈر ہو چکے ہیں جلد ہی ان پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔