غذر میں 12 کروڑ کی لاگت سے شیر قلعہ آر سی سی پل کاکام 2018 میں مکمل کیا جائے گا،میرغیاث

اتوار 1 جنوری 2017 14:00

غذر ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ غذر میرغیاث نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت غذر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پرکروڑوں روپے خرچ کررہی ہے اور خاص طور پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ہمیشہ غذر کے تمام منصوبوں کی نہ صرف بروقت تعمیر کی منظوری دی ہے بلکہ تمام ترقیاتی اسکیموں کے لیے فنڈز کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی کاوشوں سے غذر میں 12 کروڑ کی لاگت سے شیر قلعہ آر سی سی پل کا باقاعدہ کام شروع کردیا گیا ہے جسے 2018 میں مکمل کیا جائے گا،اس پل کی تعمیر سے غذرکے سب سے بڑے گائوں شیرقلعہ تک کے عوام کو ہیوی ویٹ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم ہو گی اور مستقبل میں جپوکے ، بوبر اور گورنجر کے راستے کا اس روڈ سے لنک کیا گیا تو ان تمام دیہاتوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔