پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے :آسٹریلوی وزیراعظم

اتوار 1 جنوری 2017 13:51

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری2017ء) آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹربنل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ،اس موقع پر کینگروقائد سٹیو سمتھ اور مصباح الحق نے آسٹریلوی وزیراعظم کو سووینئر پیش کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز سے باہمی تعلقات مزید بہتر ہوں گے ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں ..