سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی گیس کی بچت کیلئے صارفین کو کونیکل بیفل استعمال کرنے کی ہدایت

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

فیصل آباد۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس کی بچت ، پریشر میں کمی کو روکنے اور طلب و رسد میں عدم توازن ختم کرنے کیلئے گھریلو صارفین کو کونیکل بیفلز کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کے ترجمان نے بتا یا کہ کونیکل بیفل واٹر گیزرز میں لگوا کر گیس کی بہت زیادہ بچت کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ یہ کونیکل بیفل سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ریجنل دفاتر میں400 روپے کی انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ انہوںنے کہا کہ گیس کی پیداوار میں کمی اور کھپت میں اضافہ کے پیش نظر گھریلو صارفین اور دیگر ادارے گیس ہیٹرز کا استعمال کرنے سے گریز کریں اور سردیوں میں گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ گھریلو صارفین صبح ساڑھے 6سے صبح ساڑھے 8بجے اور شام ساڑھے 6سے ساڑھے 8بجے تک کھانا تیار کر لیا کریں تاکہ انہیں گیس پریشر میں کمی کے باعث کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور گھریلوصارفین کو تسلسل کے ساتھ گیس کی سپلائی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :