نئے سال کے پہلے کاروباری دن آج بینک بند رہیں گے

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

فیصل آباد۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء)نئے سال 2017ء کے پہلے کاروباری دن آج دو جنوری بروزپیر کو تمام بینک بند رہیں گے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان ، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان ، تمام شیڈولڈو کمرشل بینکوں میں کسی قسم کا کوئی لین دین نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد ریجنل آفس کے ترجمان نے بتایاکہ اس ضمن میں باقاعدہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ یہ تعطیل بینکوںکی کلوزنگ اور گذشتہ 6ماہ کے کھاتوں کا ڈیٹا مکمل کرنے کے ضمن میں کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بینکوں کا عملہ اپنے مالی امور کو حتمی شکل دینے اور کھاتوں کی کلوزنگ کیلئے ڈیوٹی پر موجود رہے گا ۔