’’ تجربہ کار حکمرانوں‘‘کی سال 2016ء کی ناکامیوں پر جلد حقائق نامہ جاری کیا جائیگا‘ مسرت چیمہ

پسے ہوئے طبقات نے 2017ء کاآغاز جابر حکمرانوں سے چھٹکارے کی دعائوں سے کیا ‘ تقریب سے خطاب

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ’’ تجربہ کار حکمرانوں‘‘کی سال 2016ء کی ناکامیوں کے اعدادوشمار مرتب کئے جارہے ہیںجس پر جلد حقائق نامہ جاری کیا جائے گا ،پسے ہوئے طبقات نے 2017ء کاآغاز جابر حکمرانوں سے چھٹکارے کی دعائوں سے کیا ہے ، عالمی مالیاتی ادارے کی قرضوں کے حوالے سے رپورٹ نے حکومت کی گڈ گورننس کا پردہ چاک کر دیا ہے ۔

گزشتہ روز پارٹی دفتر میں سال نو کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرضے لے کر نظام چلانے والوں کے منہ سے معیشت کی ترقی کے دعوے اچھے نہیں لگتے ۔ آج پاکستان میں پیدا ہونے والا بچہ بھی ایک لاکھ 15ہزار روپے کا مقروض ہے ۔ (ن) لیگ 80ء کی دہائی سے صوبے پر حکمرانی کر رہی ہے لیکن آج بھی مسائل کے حل کے لئے وقت مانگا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب عوام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شعور کا مظاہرہ کریں اور دیکھیں کہ کئی دہائیوں سے حکومت کرنے والی جماعت عوام کی زندگیوں میں کتنی خوشحالی اور آسودگی لے کر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ تجربہ کار حکمرانوں‘‘ کی سال 2016ء کی ناکامیوں کے اعدادوشمار مرتب کئے جارہے ہیں جس پر جلد حقائق نامہ جاری کیا جائے گاجس میں ان کی گڈ گورننس کے پول کھولے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :