حافظ آبادمیں نیو ایئر نائٹ پر سرچ آپریشن،تین اشتہاریوں سمیت 20 گرفتار

جلال پور بھٹیاں سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئیں،پولیس

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) حافظ آباد کے علاقے پنڈی بھٹیاں میں پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر سرچ آپریشن کے دوران 3 اشتہاریوں سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں پولیس نے تبایا کہ نیو ایئر نائٹ پر جلال پور بھٹیاں سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا،اس دوران3 اشتہاریوں شبیر، اصغر اور اسلم سمیت مختلف جرائم میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئیں۔

متعلقہ عنوان :