وزیراعظم نوازشریف کی استنبول حملے کی مذمت،متاثرین سے اظہار ہمدری

دہشت گردی سے پاکستان کو بھی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا،انسدادکے لیے مزید اقدامات کریں گے،بیان

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گردحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اقدامات کو جاری رکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر استنبول کے نائٹ کلب پر ہونے والے حملے میں 35انسانی جانوں کے ضیاع پرترک عوام سے واقعے پر دکھ اور غم کا اظہا کیا ہے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے باعث پاکستان کو بھی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑااور وہ اس حوالے سے مزید اقدامات جاری رکھے گا۔