ملک کے بالائی علاقوں میں سردی نے ڈیرے جمالیے

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء)ملک کے بالائی علاقوں میں سردی نے ڈیرے جمالیے ۔ اسکردو میں پارہ منفی آٹھ ڈگری تک گرگیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ملک کے شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے علاقے شدید سردی کی زد میں رہیں گے۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ ہنزہ منفی چھ گوپس منفی پانچ، گلگت کالام منفی چار، استور پاراچنار منفی تین، مالم جبہ قلات بگروٹ میں منفی دو اور رسالپور میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔