محکمہ پولیس نے خیبرپختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان کی دو سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) محکمہ پولیس نے خیبرپختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان کی دو سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناقص سیکیورٹی پر تقریبا آٹھ ہزار تعلیمی اداروں پر مقدمات درج ہوئے۔جعلی شناختی کارڈ کے حامل دوہزار179افراد گرفتار کیے گئے۔

(جاری ہے)

950تصدیق کنندگان کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 210معاون کاروں کو جعلی شناختی کارڈ کے معاملے میں گرفتار کیا گیا،12سینما گھروں کی ناقص سیکیورٹی پر منیجروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔بس ٹرمینل کی ناقص سیکیورٹی پر559مقدمات درج ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرایہ داری کوائف مکمل نہ ہونے پر 21ہزار500کرایہ داروں پر مقدمات بنائے گئے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :