باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ ، لیویز اہلکار شہید

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) باجوڑ ایجنسی کے علاقے نیاز بانڈہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں لیویز اہلکار شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں ماموند نیاز بانڈہ میں نامعلوم تخریب کاروں نے سڑک کنارے نصب بم کو اڑا دیا ، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی۔ دھماکے کی زد میں آکر لیویز اہلکار شہید ہو گیا ہے تاہم علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ دھماکے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ۔

متعلقہ عنوان :