پاکستان کی استنبول میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں ترکی کیساتھ یکجہتی کی توثیق کرتے ہیں، ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان نے استنبول میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دلی دکھ ہے کہ برادر ملک ترکی میں ایک بار پھر دہشتگردی کا سانحہ ہوا۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کیے گئے بیان میں دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکی میں دہشتگردی کے بیہمانہ واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے،دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام اپنے رنج کا اظہار کرتے ہیں،پاکستان کی حکومت اور عوام ترک قیادت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔

دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام سانحہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ یکجہتی کی توثیق کرتے ہیں،پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کاا عادہ کرتا ہے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :