برطانوی حریف کیل بروک سے بہتر فائٹر ہوں ،ْعامر خان

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

برطانوی حریف کیل بروک سے بہتر فائٹر ہوں ،ْعامر خان

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) باکسرعامرخان نے کہا ہے کہ وہ برطانوی حریف کیل بروک سے زیادہ بہتر فائٹر ہیں اور جب وہ ورلڈٹائٹل جیتیں گے تو دنیا ان کی شکستوں کو بھول جائے گی۔عامر خان امریکا میں اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور2017ء میں بڑے مقابلے سے پہلے ان کا ٹیون اپ میچ بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

سال نومیں سپربائوٹ کے منتظر عامر خان ڈبیلو بی سی مڈل ویٹ ٹائٹل کی فائٹ میں کینیلو الواریز کے ہاتھوں چھٹے رائونڈ میں ناک آئوٹ ہوگئے تھے، مئی میں ہوئی اس فائٹ کے بعد سے عامر خان ایکشن میں نظر نہیں آسکے۔

عامرخان کو پچھلی فائٹ کے بعد ہاتھ کے فریکچر کی سرجری کرانا پڑی تھی، اب ان کی برطانوی حریف کیل بروک سے فائٹ متوقع ہے جو قازقستانی فائٹر گینیڈی گولووکن کے ہاتھوں آنکھ پر شدید چوٹ کھائے بیٹھے ہیں۔عامرخان دوسری صورت میں کیتھ تھرمن اور ڈینی گارشیا میں سے ایک سے فائٹ کریں گے، جو ڈبلیو بی سی اور ڈبلیو بی اے یونیفکیشن ٹائٹل کیلئے مد مقابل ہوں گے۔عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اترنے کے بے چینی سے منتظر ہیں۔