سال کے اختتام پر آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں مصباح ٹاپ 20کھلاڑیوں سے باہر ،اظہر علی چھٹے نمبر آگئے ،یونس کی تنزلی

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

سال کے اختتام پر آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں مصباح ٹاپ 20کھلاڑیوں ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) سال کے اختتام پر آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں مصباح الحق ٹاپ 20کھلاڑیوں سے باہراور اظہر علی نمبر 6پوزیشن لینے کامیاب ہوگئے جبکہ یونس خان بھی تنزلی کے بعد اب 14ویں درجے پر ہیں۔دورہ آسٹریلیا کے دونوں ہی ٹیسٹ میں بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچ سال بعد پہلی مرتبہ ٹاپ 20 کھلاڑیوں سے باہر ہوگئے ہیں،وہ اب 24پوزیشن پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

سال کا آغاز 20ویں پوزیشن سے کرنے والے اظہر علی کی مجموعی پوزیشن تو 14درجے بہتر ہوئی ،انہوں نے اس دوران ایک ٹرپل سنچری بھی اسکور کی تاہم میلبورن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کے بعد ان کی ٹیسٹ رینکنگ 16سے 6پر پہنچ گئی ۔2016ء میں یونس خان اور مصباح الحق اپنا مومینٹم برقرار نہ رکھ سکے،مصباح الحق 2011ء کے بعد پہلی بار ٹاپ 20کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہوئے ہیں۔2016ء کی جولائی میں نمبر ون بولر بننے والے یاسر شاہ اس سال وہ کارکردگی نہ دکھا سکے کہ جس کی ان سے امید تھی ، وہ سال کے اختتام پر پہلی سے بارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :