نریندرمودی مسلمانوں اور کشمیریوںکا قاتل ہے،عبدالرشید ترابی

جماعت اسلامی نے اصلاح احوال کے لیے ووٹ دیے اور حکومت کا ساتھ دے رہی ہے،رہنما جماعت اسلامی

اتوار 1 جنوری 2017 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیروممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندرمودی مسلمانوں اور کشمیریوںکا قاتل ہے ،اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان جذبہ جہاد اور اپنی شاندار روایات کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے تحریک آزادی کشمیرکی پشتیبانی کا حق ادا کریں،ہر کالج اور یونیورسٹی میں جمعیت کا آفاقی پیغام پہنچائیں،نوجوانوں کو منظم کریں،اسلامی انقلاب اور تحریک آزادی کا ہراول دستہ بنے،آزاد خظے کو ماڈل ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی مصروف جہد ہے،موجودہ حکومت نے این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی ،پبلک سروس کمیشن میں نیک نام لوگ ممبربنا کر نوجوان کے لیے مواقعے پیدا کیے ہیں،حکومت کی سمت درست اقداما ت قابل تحسین ہیں،جماعت اسلامی نے اصلاح احوال کے لیے ووٹ دیے اور حکومت کا ساتھ دے رہی ہے،ان خیالات کااظہار انھوںنے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام لیڈر شپ کیڈر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ناظم کشمیرراجہ آفتاب اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہ آزاد خطہ ایک نظریاقی خطہ ہے اسلامی نظریے اور اسلامی نظام کے نافذ کے لیے آزاد کروایا گیاہے،جس طرح پاکستان اسلامی نظریے اور اسلام کی تجربہ گا ہ کے طورپر معرض وجود میں آیا اس مگر اسلا م سے بے وفائی کے نتیجے میں وہ دولخت ہوگیا ،اسلام ہی کی بنیاد پر اس کو یکجا رکھا جاسکتاتھا،کشمیری آج بھی اسی نظریے کے لیے مقبوضہ کشمیرمیں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اگراس سے روح گردانی کی گئی یا پہلوتہی کی گئی تو اس کے نقصانات زیادہ ہوںگے،انھوںنے کہاکہ مغرب کے پاس عوام کودینے کے لیے کچھ نہیں ہے اوراس کے آفاقی اور عدل انصاف پر مبنی نظام سے خوف زدہ ہے،مغرب کو یہ فکر لاحق ہے کہ اگر دنیا کے کسی ایک خطے میں یا کسی ایک ملک میں اسلام اپنی پوری روح کے ساتھ نافذ ہوگیا،تو اس کو دیکھ کر پورے کے پورے ممالک اسلام کی طرف راغب ہوںگے،اس لہر کے سامنے بند باندھنا مغرب کے بس میں نہیںہوگا،اس خطرے کے پیش نظر اہل مغرب اپنے تمام تروسائل امت کے نوجوانو ںکو گمراہ کرنے کے لیے صرف کررہے ہیں،اسلام کی فیض اور برکات سے انسانیت کو محروم کررہے ہیں،اب امت کے نوجوان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بڑے چیلنج سے عہد براہ ہونے کے لیے علم اور سیرت وکردا ر کے ہتھیار سے لیس ہوکر مقابلہ کریں اور انسانیت کو ایک متبادل نظام دیں،پوری انسانیت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے،وہ متبادل نظام اسلام کی شکل میں مسلمانوں کے پاس ہے،انھوںنے کہاکہ جمعیت تعلیم گاہوں کو علم کے حصول کے لیے پرامن بنائیں،طلبہ کے لیے ساز گار ماحول پیدا کریں،بھائی چارے کو فروغ دیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کے لیے نوجوان سوشل میڈیا اور دیگر پروگراما ت کے ذریعے رائے عامہ بھی بیدارکرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔