Live Updates

17انصاف کا سال ،آغاز پانامہ سے ہوگا، عمران خان

ملک کا دیوالیہ نکل گیا اور قرضوں پر گزارا ہو رہا ہے، کرپشن کے داغ والی پارٹی سے پانامہ کے علاوہ کسی بات پر اتحاد نہیں کرینگے جاوید ہاشمی کا دماغی تواز ن درست نہیںوہ جھوٹ پلس بول رہے ہیں،جب تک کراچی کے عوام احتجاج نہیں کریں گے، ان کو فرق نہیں پڑے گا،پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نکال دیں گے،چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 1 جنوری 2017 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، جاوید ہاشمی کا دماغی توازن درست نہیں، انہوں نے جھوٹ پلس بولا ہے۔ 2017ء انصاف کا سال ثابت ہو گا اور انصاف کا آغاز پانامہ سے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی شہر 60 فیصد محصولات دیتا ہے لیکن یہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے جہاں عوام کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔

جب تک کراچی کے عوام احتجاج نہیں کریں گے، ان کو فرق نہیں پڑے گا۔ کراچی کے عوام کو اکٹھا کر کے بڑا مظاہرہ کریں گے اور انتظامیہ پر دبائوڈالیں گے کیونکہ صاف کراچی لوگوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک فرنٹ مین ہے جس کے ذریعے سارا پیسہ لوٹا جا رہا ہے اور کراچی کا پیسہ لوٹ کر دبئی میں پراپرٹی خریدنے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جب ملک کا سربراہ پیسہ چوری کرتا ہے تو پھر ماتحت کو بھی نہیں روکتا، پاکستان کا دیوالیہ نکل گیا ہے اور قرضوں پر گزارا ہو رہا ہے۔

جب ایک گھر میں چوری ہوتی رہے گی تو اس کا دیوالیہ نکل ہی جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی ایسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی جس پر کرپشن کے مقدمات ہیں، ایسی جماعت کیساتھ پانامہ کے علاوہ کسی بات پر اتحاد نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 2017ئ انصاف کا سال ہے اور اس کا آغاز ہو گا پانامہ سے ہو گا، میں پرامید ہوں کہ پسی ہوئی عوام کو انصاف ملے گا۔

جاوید ہاشمی کے بیان سے متعلق سوال کے جواب پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی عمر کے ایسے حصے میں آ گئے ہیں کہ اب ان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے جھوٹ نہیں بلکہ جھوٹ پلس بولا ہے۔ 2017ء میں شادی کی خوشخبری ملے گی یا نہیں کے سوال پر عمران خان نے جواب دیا کہ میں ابھی اس طرح نہیں سوچ رہا،انہوں نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ پانامہ لیکس کی وجہ سے پارٹی کے معاملات کو ٹھیک طریقے سے نہیں دیکھ سکا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ،انہوں نے کہا کہ جو بھی کارکن پارٹی خلاف و رزی کرے گا اس کے لئے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کے دوران پارٹی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں ہم ان کو پارٹی سے نکال رہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات