16 اختتام پذیر ہوگیا،حکومت آزاد کشمیر کی کارکردگی صفر

سرکاری ملازمین غیر محفوظ،عوام وزیر اعظم سیکرٹریٹ کا رخ کرنے سے کترانے لگے

اتوار 1 جنوری 2017 13:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) 2016اختیام ہوگیا حکومت آزادکشمیر کی کارکردگی میں اضافہ نہ کرسکی عوامی حلقوں میں مایوسی سرکاری ملازم بھی غیر محفوظ، عوام وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب روخ کرنے سے کترانے لگے تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر حکومت کوئی اہم کارکردگی نمایاں نہ کرسکی وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا دورہ مظفرآباد مکمل ہوگیا مگر ماضی کے اعلانات کے علاوہ کو عملی بڑا پیکج کا اعلان نہ کرسکے جس میں 22 ارب آزادکشمیر کو فوری اداہیگی بھی نہ ہوسکی ریاست میں پہلے ہی خسارے کی نظر میں چل رہی جبکہ متحدہ محکمہ جات کے ملازمین کو تا حال تنخواہیں بھی نہ مل سکی عوام جن کی بڑی امیدیں مسلم لیگ کی حکومت سے وابسطہ تھیں وہ بھی ختم ہوگئیں دوسری جانب سابق دور حکومت میں جہاں عوام کا وزیراعظم سیکرٹریٹ میں عوام کا راش ر ہتا تھا اب ایسا نہیں ہے، مسلم لیگ کی حکومت کے آتے ہی ویران ہوگیا حکومت آزادکشمیر کی جانب سے جہاں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کو بڑی اہمیت دیتے رہیں وہ بھی اخرکار ختم ہوگئی ۔