سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 89 یوم پیدائش 5 جنوری کو منایا جائیگا

اتوار 1 جنوری 2017 13:20

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ،سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوکا89واں یوم پیدائش 5جنوری کو منایا جائے گا۔اس سلسلے میں ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے ہیڈ کوارٹراز پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں کیک کاٹے جائیں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے وفاقی وصوبائی قائدین اور پارٹی رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

پارٹی چیئرمین کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو 5جنوری 1928ء کو سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے وزیر خارجہ ،وزیر اعظم اور صدر رہ چکے ہیں انہوں نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ واحد سیاسی رہنما تھے جنہوں نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر غریب کے گھروں تک پہنچا دیا اس لیے انہیں قائد عوام کا خطاب عطاء ہوا ان کی شہادت کے بعد ان کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے بھی اپنے باپ کی پیروی کرتے ہوئے ملک کیلئے جان قربان کر دی۔

(جاری ہے)

ذوالفقار علی بھٹو کو 4اپریل 1979ء کو شہید کر دیا گیا تھا وہ گڑھی خدا بخش میں دفن ہیں۔

متعلقہ عنوان :