کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا47واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا

اتوار 1 جنوری 2017 13:20

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا47واں یوم پیدائش عقیدت واحترام سے منایا گیا اس سلسلے میں منعقدہ مختلف تقریبات میں کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا انہوں نے 1999ء میںبھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میںاپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

کیپٹن کرنل شیر خان شہیدیکم جنوری 1970ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ صوابی میں پید اہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔1999ء میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے جراًت و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :