کراچی:نئے سال کی آمد پر فائرنگ،15افراد زخمی

سی ویو پر ہلڑبازی کرنے والے 17نوجوا ن گرفتا ر

اتوار 1 جنوری 2017 13:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی،اس دوران15افراد زخمی ہوگئے جبکہ سی ویو پر ہلڑبازی کرنے والے 17نوجوانوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔سال نو کے آغاز پر کراچی کے مختلف علاقوں میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، نا معلوم سمت سے آنے والی گولیوں کی زد میں آکر15 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیاقت آباد میں 3افراد جبکہ شاہراہ قائدین بلدیہ ٹاون، کالا پٴْل، سٹی ریلوئے اسٹیشن، پٹیل پاڑہ اور لائنز ایریا میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔ادھر سی ویو پر دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود نوجوان نیو ایئر نائٹ منانے پہنچ گئے، پولیس نے منچلوں پر لاٹھی چارج کیا، ایس ایس پی ثاقب میمن کے مطابق ہلڑ بازی کرنے والے 17نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 12 میں مبینہ پولیس مقابلیمیں ایک ملزم ہلاک ہوا جبکہ گلبرگ میں بھی ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ادھرنیو ٹاون پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپامارکر 11 ملزمان گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :